Hamas

حماس کی تجاویز مسترد، اسرائیل کا رفح پر حملہ، بمباری میں 5 بچے شہید

غزہ:حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی تجاویز منظوری کے باوجود اسرائیل نے رفح پر حملہ کر دیا، ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں 5 بچے شہید ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے غزہ جنگ بندی کی تجاویز منظور کر کے ثالثوں کو جنگ بندی کی منظوری سے آگاہ کر دیا، حماس نے مصری اور قطری ثالث کاروں کو جنگ بندی کی تجویز کے ساتھ اپنے معاہدے سے بھی آگاہ کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کی منظور کردہ تجاویز اسرائیل کے مطالبات سے دور ہے لیکن اسرائیلی حکومت مذاکرات کیلئے ایک وفد بھیجے گی ساتھ ہی جنگی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے رفاہ پر کارروائی جاری رکھیں گے۔

ادھر اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ وہ فریم ورک نہیں ہے جسے ہم نے منظور کیا تھا، حماس نے جن تجاویز سے اتفاق کیا ان کے کچھ ایسے ’دور رس‘ نتائج ہوں گے جنہیں اسرائیل قبول نہیں کر سکتا۔

حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی تجاویز منظور کرنے کے باوجود اسرائیل نے رفاہ پر حملہ کر دیا، عالمی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی رفاہ میں اسرائیلی حملے شروع ہو گئے ہیں، صیہونی فوج شہر کے مشرق میں اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے، رفاہ میں بڑے پیمانے پر توپ خانے سے فائرنگ کی جا رہی ہے جبکہ ٹینکوں کی پیش قدمی بھی جاری ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تقریباً 7 ماہ سے جاری جنگ کے دوران فلسطینی علاقے میں کم از کم 34,735 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، غزہ کی پٹی میں 78,108 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں