سنوکر میگا ٹیم ایونٹ سیزن 4 اختتام پزیر

لاہور :پرو سنوکر میگا ایونٹ سیزن 4 کا چیمپین لاہور پرو رہا تفصیل کے مطابق مارکی فیز 2 ایس اے گارڈنز کالا شاہ کاکو لاہور میںPro سنوکر میگا ٹیم ایونٹ سیزن 4 کا انعقاد کیا گیا۔ پانچ روزہ جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے2 1 ٹیموں نے شرکت کی۔پہلے سیمی فائنل سرگودھا ایگل اور فیصل آباد چیمپین کے درمیان کھیلا گیا۔ سرگودھا ایگل نے 6-5 کے فریم سے فیصل آباد چیمپین کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیاجبکہ دوسرا سیمی فائنل لاہور پرو اور اسلام آبادکے درمیان کھیلا گیا۔لاہور پرو نے 6-3 کے فریم سے اسلام آبادکو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور پرو نے 6-4 کے فریم سے سرگودھا ایگل کو ہرا کر فتح حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر شعیب افضل ملک نے چیمپین کو ٹرافی اور انعامی رقم سے نوازا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں