Sui Northern Gas

سوئی ناردرن کی لاہور ریجن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی تیاری

لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ نے لاہور ریجن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا کام شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ریجن کو لاہور ایسٹ اور لاہور ویسٹ میں تقسیم کیا جائے گا، دونوں ریجنز کے الگ الگ جنرل منیجرز تعینات کئے جائیں گے۔

لاہور ریجن کے تمام سٹاف اور انفراسٹرکچر کی دو حصوں میں تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے لاہور ریجن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، لاہور ریجن میں انتظامی معاملات میں مشکلات کے باعث فیصلہ کیا گیا، لاہور ویسٹ کیلئے الگ دفتر بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں