لاہور: اولمپیئن ارشد ندیم نے جنوبی افریقہ میں آوٹ ڈور ٹریننگ مکمل کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آوٹ ڈور ٹریننگ میں ارشد ندیم نے تھرو پر بھرپور کام کیا، وہ پانچ ہفتےکی ٹریننگ کیلئے جنوبی افریقہ گئے تھے اور اب وہ 2 انڈور سیشنز کے بعد آئندہ ہفتے وطن واپس آجائیں گے۔اس حوالے سے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ آوٹ ڈور سیشنز بڑے شاندار رہے، تھرو میں بہتری آئی ہے، کوچ ٹرسیوس لیبنبرگ نے تکنیکس کو بہت بہتر بنایا ہے، فٹنس کے لحاظ سے پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مقابلوں میں فرق نظر آئے گا، پیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی ٹارگٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں