Open Tanis

میڈرڈ اوپن ٹینس: مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

میڈرڈ : میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

روسی نامور ٹینس سٹار آندرے روبلوف ،امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز،جمہوریہ چیک کے جیری لاہیچکااورکینیڈا کے ٹینس کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم ٹاپ فور راؤنڈ میں پہنچ چکے ہیں۔

مینز سنگلز سیمی فائنل راؤنڈ میں روسی نامور ٹینس سٹار آندرے روبلوف کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے جیری لاہیچکا سے ہوگا،امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹزکا مقابلہ کینیڈا کے ٹینس کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں