وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔دونوں رہنماوں نے ملاقات کے دوران مکہ مکرمہ میں ہونے والی اپنی گزشتہ ملاقات میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم کی محمد بن سلمان سے ملاقات میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، مصدق ملک، اویس لغاری، عطا تارڑ بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد پاکستان بھیجنے اور سر مایہ کاری کے حوالے سے مزید وفود کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران شاندار میزبانی اور سعودی وزراءکی جانب سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے جامع پروگرام ترتیب دینے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، وزیراعظم کی جانب سے سعودی ولی عہد کو ایک بار پھر دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں