Stock Exshange

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 71 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 71 ہزار 505 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 445 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 70 ہزار 657 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں