PMMAF & Shaps Jym

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن اور شیپس جم کے مابین ایم او یو طے پا گیا ۔

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن اور شیپس جم کے مابین ایم او یو طے پا گیا ۔اس تقریب میں پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر بابر راجہ اور شیپس جم کے مالک نافع نے خصوصی شرکت کی.

اس ایم او یو کا مقصد پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے لیے بہتر پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے .تاکہ وہ بہتر ٹریننگ اور کلاسز لے کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکیں.

ان خوشگوار لمحات میں بابر راجہ کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کے کھلاڑیوں کی بہتری کےلیے پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن ہمیشہ سرگرم رہی ہے پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن اور شیپس جم کا یہ اقدام خوش ائند ہے پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن ہمیشہ پاکستانی ایم ایم اے کھلاڑیوں کو سپورٹ اور پروموٹ کرتی رہے گی.

جبکہ شیپس جم کے اونر نافع کا کہنا تھا کہ پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے کا مقصد نہ صرف ایم ایم اے کھلاڑیوں کو فزیکل فٹنس کی ٹریننگ دیناہے بلکہ شیپس جم کی ساری برانچز میں ایم ایم اے کے کھلاڑیوں کو ایم ایم اے کی کلاسز کروانا ہے ہمارے لیے یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہم پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے ساتھ کام کرنے اور کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں