Buffalo

پاکستان میں بھینس نے 24 گھنٹے میں 37 کلو دودھ دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین کی مستانی نامی بھینس نے دودھ دینے والے مقابلے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے نمایاں کارنامہ انجام دیا، اور ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا

حاجی افتخار احمد باگڑی کی ملکیت مستانی نے آل پنجاب دودھ دینے کے مقابلے میں کامیاب ہوکر عالمی توجہ حاصل کرلی

تقریب میں موجود باگڑی نے مستانی کے کارنامے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بھینس نے متاثر کن 37 کلو اور 50 گرام دودھ تیار کیا، جس سے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

اس کامیابی نے مختلف شہروں سے آنے والے زائرین کو مستانی کی غیر معمولی کارکردگی دیکھنے کے لئے راغب کیا۔

پہلے یہ ​​ریکارڈ یہ ایک ہندوستانی بھینس کے پاس تھا . جس نے 24 گھنٹوں کے دوران 32 لیٹر دودھ نکالا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں