Gundam

گندم درآمد سکینڈل: تحقیقاتی کمیٹی آج وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی

اسلام آباد: گندم درآمد سکینڈل کے ذمہ داروں کا تعین کر کے تحقیقاتی کمیٹی آج اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں ضرورت کی گندم موجود ہونے کے باوجود درآمد کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہے، تحقیقاتی کمیٹی نے کسی حکومتی، سرکاری یا سیاسی شخصیت کو طلب کیا نہ بیان لیا، کمیٹی آج اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

دوسری جانب سابق نگران وزیر اعظم انوصھاباز صھارععفار الحق کاکڑ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ گندم تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو جاؤں گا، معاملے میں نہ جھول ہے نہ کرائسس ہے اور نہ کرپشن ہے، گندم امپورٹ کے معاملے میں چائے کی پیالی میں طوفان مچایا ہوا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ 400 ارب گندم کی بات انسپکٹر جمشید کی کہانی کی طرح ہے، ای سی سی میں اندازہ لگایا گیا 3 سے 4 ملین ٹن گندم کی ضرورت ہے، ہم نے گندم درآمد کیلئے کوئی نیا قانون منظور نہیں کیا، گندم درآمد کا ایس آر او پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے جاری کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گندم سرکاری خزانے سے درآمد کرنے کو منع کر دیا تھا، سرکاری کے بجائے پرائیویٹ سیکٹر کو گندم درآمد کرنے کا کہا تھا، ہم نے گندم درآمد کا پرائیویٹ سیکٹر سے کہہ کر قوم کا پیسہ بچایا، پرائیویٹ سیکٹر کی بڈنگ حکومت کا کام نہیں،60 کمپنیوں نے گندم درآمد کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں