ہم مغرب کے غلام کیوں ہیں اور بھیک کیوں مانگتے ہیں؟

قومی آمدنی سے بڑھ کر اخراجات کرتے ہیں۔
برطانیہ میں کسی بھی شخص کو سرگاڑی نہیں ملتی صرف وزیر اعظم کو گاڑی ملتی ہے۔
کسی قسم کا پروٹوکول نہیں ہے۔وزیر اعظم ٹریفک میں پھنس جائے تو معمولی بات ہے۔
برطانیہ کا وزیراعظم چند مرلے کے گھر میں رہتا ہے،نچلی منزل پر دفتر ہے اور اوپر کی منزل پر 3کمرے کا گھر ہے۔
مسز تھیچر نے اپنی کتاب؛
“10 Downing Street Years ”
میں لکھا ہے کہ کبھی دفتر میں دیر ہو جاتی تو رات کو اپنے خاوند Deniseکیلئے اوپر جاکر سینڈوچ بناتی تھی۔
Boris Johnson لندن کا میئر تھا تو سائیکل پر سفر کرتا تھا،آج بھی اس کے پاس گاڑی نہیں ہے اور برطانیہ کے وزیر بس میں سفر کرتے ہیں یا ٹرین میں آجاتے ہیں،کسی وزیر کے پاس گاڑی نہیں ہوتی۔
UK کی ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز بھی سرکاری گاڑیوں سے محروم ہیں نہ کوئی گاڑی اور نہ کوئی جھنڈا نہ گارڈ،بس میں سفر کرتے ہیں۔
حیرت ہے کہ UKکی ہائیکورٹ کا جج بھی اسی دروازے سے ہائیکورٹ آتا ہے جس دروازے سے وکیل اور موکلین آتے ہیں۔
ہمارے نبی ﷺ کی زندگی بہت ہی سادہ تھی جو ہمیشہ چادر کی دو تہیں کرکے زمین پر سویا کرتے تھے اور جو مال و دولت مدینہ میں آتا تھا وہ تقسیم کرنے کے بعد گھر جاتے تھے۔
“Public funds, public property must be dealt with by public functionaries on behalf of and for benefit of the people”
– Mujahid Muzafar vs Federation- 2012 SCMR 1651(1671) B
“The basis of fiduciary relations is the exclusive benefit principle according to which the fiduciary has a duty to act solely in the interest of benifciary.”- Habib Ullah Energy Limited – PLD 2014 SC 68-59)
سپریم کورٹ کے ان فیصلوں کا یہ مطلب ہے کہ صاحب اقتدار ایک امین ہوتا ہے اور قومی دولت ،جائیداد اس کے پاس ایک امانت ہوتی ہے اور وہ یہ امانت صرف اور صرف عوام کیلئے استعمال کرسکتا ہے اور اپنی ذات پر کچھ نہیں لگا سکتا۔
Exclusive Benefit Principle کا مطلب یہ ہے کہ صرف عوام ہی امانت کی حق دار ہے جو شخص trustee ہوتا ہے وہ ایک منیجر کی طرح صرف اتنی تنخواہ لے سکتا ہے جتنی کہ ایک آدمی لیتا ہے۔
قائد اعظم محمد علی جناح ؒکا مشہور واقعہ کہ ـ’’گل حسن آج سے آفس آرڈر جاری کر دو کہ cabinet کا کوئی ممبر چائے یا کافی بھی سرکاری خزانے سے نہیں پئے گا۔کیونکہ سرکاری خزانہ قوم کی امانت ہے اور ہم اس میں خیانت نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں