SAG Snooker

SAG سنوکر لیگ سیزن 3 اختتام پزیر (مبشر رضا نے میدان مار لیا)

ؒلاہور : ایس اے جی سنوکر لیگ سیزن 3 کا فائنل مبشر رضا نے جیت لیا تفصیل کے مطابق مارکی فیز 2 ایس اے گارڈنز کالا شاہ کاکو لاہور میں ایس اے جی سنوکر لیگ سیزن 3 کا انعقاد کیا گیا۔

پانچ روزہ جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے 100 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

پہلے سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ مبشر رضا سے ہوا جس میں مبشر رضا نے 4-3 کے فریم سے محمد آصف کو شکست دیکھ کر فائنل میں جگہ بنائی .

اور دوسرے سیمی فائنل میں احسن رمضان کا مقابلہ محمد سجاد سے ہوا احسن رمضان نے 4-3 کے فریم سے محمد سجاد کو شکت دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مبشر رضا نے 3-0 کے فریم سے احسن رمضان کو ہرا کر فاتح حاصل کی .

ٹورنامنٹ کے اختتام پر شعیب افضل ملک نے مبشر رضا کو ٹرافی اور انعامی رقم سے نوازا۔

اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لیے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں