حماس نے سیز فائر پر اسرائیلی حکام کا جواب موصول ہونے کی تصدیق کردی

فلسطین مزاحمتی تنظیم حماس نے سیز فائر کی پیشکش پر اسرائیل کا جواب موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق حماس کے ڈپٹی چیف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ حماس کو ہفتے کے روز سیز فائر پیشکش کا اسرائیلی حکام کی طرف سے باضابطہ جواب موصول ہوا ہے۔حماس کا کہنا ہےکہ اسرائیلی جواب کا جائزہ لے کر اس پر کوئی بھی ردعمل دیا جائے گا۔

امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے یورپ تک پھیل گئے قطر میں موجود حماس کے رہنما خلیل الحیا نے کہا کہ صیہونی قابض اسرائیل کو ثالث کار قطر اور مصر نے 13 اپریل کو سیز فائر کی پیشکش کی تھی جس پر حماس کو آج باضابطہ طور پر اسرائیل کا جواب موصول ہوا ہے۔واضح رہے کہ غزہ میں گزشتہ 6 ماہ سے جاری اسرائیلی بربریت کے دوران مذاکرات مسلسل تعطل کا شکار رہے ہیں جب کہ حماس نے جنگ کے خاتمے کے لیے اپنے مطالبات پر مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کررکھا ہے۔

غزہ میں گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 34 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، اس کے علاوہ غزہ میں خوراک کی شدید قلت اور امراض پھوٹنے کی وجہ سے بھی بچوں کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں